کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر)سعد بن اسد اور ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود بلوچستان محمد سلیم کھوسہ کی ہدایت پر دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے مرد، خواتین اور بچوں پر مشتمل پیشہ ور 16 بھکاری حراست میں لیکر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کردئیے گئے . اور 24 بھکاریوں کو وارننگ دیے گئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن (ر)عبداللہ بن عارف اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعلی ترین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گداگری لعنت و قابل سزا جرم ہے، اور اس کی حوصلہ شکنی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کیساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے .لہٰذاعوام الناس سے التماس ہے کہ اپنی خیرات، صدقات و زکو پیشہ ور گداگروں میں تقسیم کرنے کی بجائے سفید پوش و مستحق افراد کیساتھ ساتھ رجسٹرڈ فلاحی اداروں میں تقسیم کرکے پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کرنے میں کردار ادا کریں .
..