کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر)سعد بن اسد اور ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود بلوچستان محمد سلیم کھوسہ کی ہدایت پر دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے مرد، خواتین اور بچوں پر مشتمل پیشہ ور 16 بھکاری حراست میں لیکر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کردئیے گئے . اور 24 بھکاریوں کو وارننگ دیے گئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن (ر)عبداللہ بن عارف اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعلی ترین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گداگری لعنت و قابل سزا جرم ہے، اور اس کی حوصلہ شکنی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کیساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے .لہٰذاعوام الناس سے التماس ہے کہ اپنی خیرات، صدقات و زکو پیشہ ور گداگروں میں تقسیم کرنے کی بجائے سفید پوش و مستحق افراد کیساتھ ساتھ رجسٹرڈ فلاحی اداروں میں تقسیم کرکے پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کرنے میں کردار ادا کریں ۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…