کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمنظور احمد کاکڑ نے کہاہے کہ پارٹی میں موجود ناراض رہنماوں کو منانے کی بھر پور کوشش کریں گے بی اے پی کے دور اقتدار میں بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومیوں کی خاتمے کیلئے بھر پور کردار ادا کیا بلوچستان حکومت نے ریکورڈک کا تاریخ ساز فیصلہ کیا جس کا سہرا بلوچستان عوامی پارٹی کو جاتا ہے آئندہ عام انتخابات میں بی اے پی بھر پور قوت کے ساتھ حصہ لے کرایک بار پھر باری مینڈیٹ حاصل کرکے عوام کی خدمت کریں گے شور اور واویلہ کرنے والے کو بھی اقتدار ملا مگر انہوں نے صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بلوچستان میں جام کمال خان کا دور حکومت ہو یا پھر قدوس بزنجو کا دونوں کے دور اقتدار میں بلوچستان کی ترقی خوشحالی بے روزگاری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے گو کے ریکورڈک کا معاملہ جام کمال خان کے دور میں شروع ہوا معاہدے کو حتمی شکل قدوس بزنجو کی حکومت میں دی گئی ریکورڈک کی تاریخ ساز معاہدے کے بعد بلوچستان کو 30فیصد حصہ ملے گا جو کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کے بلوچستان عوامی پارتی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر اختلافات کے نظر ہوگئی ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے پارٹیوں میں اختلاف رائے رکھنا جمہوریت کا حسن ہے بلوچستان عوامی پارٹی کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوچکی ہے سابق وزیر اعلی جام کمال سمیت دیگر ناراض رہنماوں کو منانے کی کوشش کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی ۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…