بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ مل سکا، آئی ایم ایف کا صنعتوں کو دی گئی رعایت بھی واپس لینے کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان بجلی کے بلوں پر ریلیف کے معاملے میں پیشرفت نہیں ہوسکی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے گیس کے نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے اور بجلی بنانے والی صنعتوں کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ جولائی 2023ء سے نافذ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے پانچ شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے، آئی ایم ایف کے مطابق کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023ء سے نافذ کیا جائے، کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعایت ختم اور نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے ریلیف کا اعلان کرنے اور آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگا ہے، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

3 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

4 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

4 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

4 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

5 hours ago