وزارتیں اور سرکاری ادارے بجلی بلز کی مد میں کروڑوں کے نادہندہ نکلے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاق میں موجود مختلف وزارتیں ، ڈویژنز اورسرکاری ادارے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے کروڑوں کےنادہندہ نکلے۔ذرائع کے مطابق دفترخارجہ 14 کروڑ32 لاکھ81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزارسے زائد کی نادہندہ ہیں۔
کیوبلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر وزارتیں 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے، جبکہ سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے ، ایف بی آر ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے، کابینہ بلاک 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد کا نادہندہ ہے۔
سندھ ہاؤس 66 لاکھ 53 ہزار، پنجاب ہاؤس 51 لاکھ 20 ہزار روپے، فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے، نیشنل لائبریری 12 لاکھ 90 ہزار، نیشنل آرٹ گیلری 17لاکھ 80 ہزار سے زائد کے واجبات ہیں۔
پارلیمنٹ لاجز نے بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد اور آزاد کشمیرکونسل سیکرٹریٹ نے 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ادا کرنےہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

2 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago