‘تھپٹر’ سے متعلق تبصرے پر گوہر رشید کا شرمیلا فاروقی کو جواب

(قدرت روزنامہ)اداکار گوہر رشید نے ڈراما سیریل ‘لاپتہ’ کے وائرل ویڈیو کلپ پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روزانہ ہزاروں خواتین ظلم کا شکار ہو رہی ہیں تو ہم اس حقیقت کو کیسے بدل سکتے ہیں؟

گوہر رشید کی جانب سے ایک فیس بک پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ محترمہ شرمیلا فاروقی! پھر ہم برائی کے اس تسلسل کو کیسے توڑ سکتے ہیں؟

اداکار نے لکھا کہ اگر روزانہ ہزاروں خواتین ظلم کا شکار ہو رہی ہیں تو ہم اس حقیقت کو کیسے بدل سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں: ‘لاپتہ’ میں تھپڑ کے وائرل کلپ پر شرمیلا فاروقی کا تبصرہ

گوہر رشید نے کہا کہ ‘خواتین کی اس ساری ناانصافی کو برداشت کرنے کی بنیادی وجہ خوف ہے، وہ اصول ہیں جو ہمارے غیر مہذب معاشرے نے بنائے ہیں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اب یہ خوف ان خواتین کی ذہنیت بنتا جا رہا ہے اور اس ذہنیت کو تبدیل صرف ایک نظریہ کر سکتا ہے، ہمارے معاشرے کے مردوں کی جانب سے کیے جانے والے مظالم، ناانصافی یا زیادتی سے خوفزدہ نہ ہونے کا نظریہ’۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ‘تھپڑ والے سین میں ایک ایسی عورت کو دکھایا گیا ہے جو تشدد کے خلاف آواز اٹھاتی ہے جو برائی کے اس تسلسل کو توڑنے کی جانب ایک قدم ہے’۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ظلم ایک انتخاب، یہ دراصل آنے والی نسل کے لیے ایک نظریہ ہے کہ جہاں کسی بھی عورت کو معاشرتی اصولوں کی وجہ سے زیادتی یا ظلم کو قبول نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ ظلم کو برداشت کرتی ہے تو یہ ایک ذہنیت نہیں ہے بلکہ اس کا اپنا انتخاب ہے’۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ڈرامے کے کلپ میں دیکھا گیا تھا کہ جھگڑے کے دوران شوہر کا کردار ادا کرنے والے گوہر رشید نے اہلیہ (سارہ خان) کو تھپڑ مار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ’لاپتہ‘ میں خاتون کو مرد کو ہراساں کرنے کے مناظر دکھانے پر لوگ برہم

تاہم روایتی ڈراموں کے برعکس اس کلپ میں خاتون، شوہر کے مارنے پر رونے کے بجائے، پہلے تو حیرانی سے اپنے شوہر کو دیکھتی ہیں اور پھر اسی قوت کے ساتھ اسے تھپڑ ماردیتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ یہ کہتی ہیں کہ ’خبردار، میں تمہارے ہاتھ توڑ دوں گی’۔

Recent Posts

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

6 mins ago

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…

8 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…

11 mins ago

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

14 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

19 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

20 mins ago