کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری کے خلاف جمعیت علماءاسلام کے رہنماءآغا حفظ الرحمان شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر میرٹ کی پامالی اور بدعنوانی کے نعرے درج تھے۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈی ایچ او قلات آفس پہنچی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس کی تالہ بندی کردی۔ شرکاءنے میرٹ کی پامالی اقربا پروری اور پچاس فیصد پروموشن کوٹہ پر عمل نہ کرنے کے خلاف نعرہ بازی کی۔ آغا حفظ شاہ رحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں مختلف کیٹگریز کے پوسٹوں پر اقربا پروری کی حد کردی گئی ہے ڈی ایچ او نے میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے اہل اور حقداروں کی تلفی کرکے بد عنوانی کے ذریعے من پسنداور عزیز و اقارب کو نوازا ہے ہم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہم سیکرٹری صحت، حکام بالا اور نیب سے مطالبہ کرتے ہیں قلات میں میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے تمام تعیناتیاں منسوخ کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ بصورت دیگر ہم اپنے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے سخت سے سخت اقدام پر مجبور ہوں گے اور ڈی ایچ او آفس کی تالہ بندی جاری رکھیں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ مظاہرین اپنے مطابات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشرہوگئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…