امریکا اور برطانیہ کا آسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی دینے کا فیصلہ، چین کی شدید مذمت

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکا اور برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی دینے کے معاہدے کی چین نے شدید مذمت کی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے بتایا کہ یہ معاہدہ علاقائی امن واستحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے،اس سے اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ ہوگا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایاکہامریکا،برطانیہ ایٹمی برآمدات کو جیوپولیٹیکل گیمز کے آلے کے طورپراستعمال کرتے ہیں، آسٹریلیاکو جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی برآمدکرنا، امریکا اور برطانیہ کے دوہرے معیار کا عکاس ہے اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
چینی ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے نے جوہری عدم پھیلاؤ کے وعدوں کی پاسداری میں آسٹریلیا کے اخلاص پر سوال اٹھادئیے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا، برطانیہ اورآسٹریلیا نے بحر ہند اور بحرالکاہل کے پانیوں میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے نیا سکیورٹی اتحاد بنا لیا ہے۔تینوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت امریکا اوربرطانیہ ایٹمی توانائی سے چلنیوالی آبدوزیں بنانے میں آسٹریلیا کی مدد کریں گے، تینوں ممالک نے علاقے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔

دوسری جانب فرانس نے بھی آسٹریلیا کی جانب سے برطانیہ اور امریکا سے معاہدے کو ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ کے مترادف قرار دیا ہے۔فرانس نے بتایا کہ آسٹریلیا نے پہلے ہم سے جوہری آبدوزوں کا معاہدہ کیا تھا لیکن اچانک امریکا اور برطانیہ کے پاس چلا گیا۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کو وضاحت دینی ہوگی کہ وہ اس معاہدے سے کیسے نکلے گا، اتحادیوں کا آپس میں یہ رویہ نہیں ہونا چاہیے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

12 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

26 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

38 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

50 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago