خدیجہ شاہ نے جسمانی ریمانڈ دینے کا عدالتی فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ نے جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا .

نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق پی ٹی آئی خاتون رہنما نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں انسداد دہشتگردی جج اور تھانہ گلبرگ کو فریق بنایا ہے، وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کا 9 مئی واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود تفتیش مکمل نہیں کی .

پولیس نے سیاسی بنیادوں پر نئی دفعات شامل کیں .

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ معروف فیشن ڈیزائنر ہیں جنہیں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ الزامات کے تحت جیل میں قید رکھا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں