کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعلی بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی کا ہیڈکوارٹر بلوچستان کور کا دورہ . کابینہ کے سینئر ارکان اور سول انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے .
نگراں وزیراعلیٰ نے آمد پر یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی . بعد ازاں وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کو صوبہ کی سیکورٹی صورتحال اور سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی . کمانڈر بلوچستان 12 کور لیفٹننٹ جزل آصف غفور نے فورم کو چیف آف آرمی اhسٹاف کی ہدایات پر گزشتہ ایک سال سے جاری حکمت عملی سے آگاہ کیا جس میں بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بنیادی پہلو ہے اور سیکورٹی فورسز اس کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے عمل پیرا ہیں . وزیراعلیٰ نے صوبہ میں امن اور ترقی کے لیے سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا کی قربانی کو مادر وطن کی بقا کے لیے عظیم قربانی قرار دیا . انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کریں گے جو ملکی امن اور ترقی میں مددگار ہوگا .
. .