نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آصف غفور کی بریفنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعلی بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی کا ہیڈکوارٹر بلوچستان کور کا دورہ۔کابینہ کے سینئر ارکان اور سول انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے آمد پر یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کو صوبہ کی سیکورٹی صورتحال اور سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر بلوچستان 12 کور لیفٹننٹ جزل آصف غفور نے فورم کو چیف آف آرمی اhسٹاف کی ہدایات پر گزشتہ ایک سال سے جاری حکمت عملی سے آگاہ کیا جس میں بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بنیادی پہلو ہے اور سیکورٹی فورسز اس کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے عمل پیرا ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبہ میں امن اور ترقی کے لیے سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا کی قربانی کو مادر وطن کی بقا کے لیے عظیم قربانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کریں گے جو ملکی امن اور ترقی میں مددگار ہوگا۔

Recent Posts

یوم تکبیر پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارک باد پیش…

4 mins ago

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون…

22 mins ago

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی…

39 mins ago

سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جدہ (قدرت روزنامہ )پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں…

42 mins ago

بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے…

45 mins ago

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو…

47 mins ago