اسلام آباد، کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سبی ہرنائی سیکشن بحال نہ ہوسکا،ہرنائی پسنجر کا ریک بھی واپس چلاگیا، گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے 7اگست کوٹرین کا افتتاح کیا تھا،سیکشن مکمل بحال نہ ہونے پر ایک دن بعد ٹرین بند کردی گئی اور اب مسافر ٹرین کا ریک (کوچز) بھی واپس منگوالی گئیں،مسافر ٹرین کی کوچز واپس منگوانے اور ٹرین نہ چلنے پر عوام نے مایوسی اور شدید برہمی کااظہارکیا۔ اس خبررساں ادارے کے مطابق سبی ہرنائی سیکشن کو سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے 17سال بعد 7اگست کو بحال کرنے کا دعویٰ کیا اور گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ اوربلوچستان کے دیگر اتحادی رہنماو¿ں نے سبی جنگشن پر ہرنائی پسنجر کا افتتاح کیا جبکہ سابق وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے وزارت ریلوے میں افتتاح تقریب میں ان لائن شرکت کی جبکہ سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے لاہور سے ان لائن افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی ۔ ٹرین کے افتتاح کے ایک دن بعد 8اگست کو اعلان کیاگیا کہ ٹریک مکمل نہیں ہے اس لیے ٹریک مکمل فعال ہونے کے بعد ٹرین چلائی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ہرنائی پسنجرکا ریک(مسافرکوچز) جو کہ 10کوچز پر مشتمل تھا سبی سٹیشن پر کھڑا تھا جبکہ اس کے ساتھ آنے والا انجن اسی دن واپس چلاگیاتھا۔اب سبی سے ہرنائی پسنجرکا ریک بھی واپس لے گئے ہیں ۔اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ترجمان پاکستان ریلوے نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ہرنائی پسنجر کا ریک واپس لایاگیا ہے ایک ہفتہ میں واپس چلا جائے گا مگر انہوں نے بھی یہ نہیں بتایاکہ ہر نائی پسنجر کب چلے گی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…