بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر حکومت، ڈسکوز کو نوٹس


پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت، ڈسکوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، ڈسکوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بجلی بلوں میں مختلف قسم کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، میٹر ریڈنگ بھی ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتی، ریڈنگ لیٹ لیتے ہیں جس سے اضافی بل آجاتے ہیں، بجلی بلوں میں 13 قسم کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، خیبرپختونخوا بجلی پیدا کرنے والے صوبہ ہے لیکن اپنا شیئر نہیں ملتا ہے ہم نے اس کو بھی چیلنج کیا ہے،
عدالت حکام امتناع جاری کرے کہ اگلے مہینے کے بل میں اضافی ٹیکس نہیں لگائی جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

8 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

14 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

29 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

44 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

50 mins ago