ڈالر کے ریٹ مزید کم ہوگئے


کراچی(قدرت روزنامہ) کرنسی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کے باعث ڈالر بیک فٹ پر ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 1 روپے 9 پیسے کی کمی سے 297روپے 73پیسے کی سطح پر آگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے کی کمی سے 298 روپے کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ طالبان سپریم لیڈر کے جاری کردہ حکمنامے میں پاکستانی روپے میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی اور پاکستانی کرنسی کے استعمال کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا۔
افغان حکومت کے اس اقدام سے پاک افغان باہمی تجارت میں ڈالر کا عمل دخل شروع ہونے سے اوپن مارکیٹ میں دباؤ بڑھنے کے خطرات نے ڈالر کے اوپن ریٹ بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے، لیکن انٹربینک مارکیٹ میں متعلقہ اداروں کی انسداد اسمگلنگ کے لیے سرحدوں، داخلی وخارجی راستوں کی سخت نگرانی جیسے عوامل اثرانداز ہیں۔
ایکسچینج کمپنیوں کی سخت مانیٹرنگ اور آنے والے دنوں میں بڑی نوعیت کی کمی کی پیشگوئیاں ذخیرہ اندوزوں کو اپنے ہولڈ شدہ ڈالر کو فروخت کرنے پر مجبور کررہی ہیں۔
ایکسپورٹرز بھی اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات کو بھنارہے ہیں جو انٹربینک میں ڈالر کی سپلائی بڑھانے اود اسکی قدر میں تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک محمد بوستان کا دعوٰی ہے کہ کریک ڈاؤن جاری رہنے اور مارکیٹ کی مستقل بنیادوں پر نگرانی سے ڈالر کی قدر گر کر 250روپے کی سطح تک آسکتی ہے جبکہ ترسیلات زر کی آمد میں 20فیصد کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ڈالر کی طلب میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

Recent Posts

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

4 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

27 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

37 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

47 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

59 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

1 hour ago