گوہر رشید اور آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز میں جلوہ گر ہونگے


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اسکی تصدیق کردی ہے تاہم آمنہ الیاس نے ابھی تک اس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کیں جس سے مداحوں کو مزید اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار ہے۔
اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس سیریز کی ہدایت کاری کاشف نثار کریں گے جبکہ اسے مشہور رائٹر بی گل نے تحریر کیا ہے۔ پروجیکٹ پر چند ہفتوں میں باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرہ خان، سجل علی، صبا قمر اور فواد خان بھی بھارت میں بننے والے پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جو بھارتی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت کو واضح کرتا ہے۔
ان پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف اپنی غیر معمولی اداکاری کی مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ذی فائیو اسٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔

Recent Posts

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

3 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

4 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

7 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

12 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

18 mins ago

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

39 mins ago