رشتہ کروانے کیلیے میرج بیورو نے 8 لاکھ روپے مانگے، یشما گل


لاہور(قدرت روزنامہ) اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ میرج بیورو نے رشتہ کروانے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے تھے۔ یشما گل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ میرج بیورو والوں کو اپنے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کہا یہ سوچ کر کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے اور شادی کرلوں لیکن میرج بیورو والوں نے رشتہ ڈھونڈنے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سُن کر حیران رہ گئی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکار صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کام کررہے ہوتے ہیں۔ میرے پاس بھی شوہرڈھونڈنے کا وقت نہیں ہے۔ ایک دن سیٹ پر بیٹھے بیٹھے مذاق میں آن لائن میرج بیورو دیکھنا شروع کیے۔
انہوں نے کہا کہ میرج بیورو نے یہ تصدیق کرنے کے لیے کہ میں یشما گل ہوں ویڈیو کال کی اور پھر 4 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور رشتہ ہونے کے بعد مزید 4 لاکھ روپے معاوضہ مانگا۔
یشما گل کا کہنا تھا کہ گھر والے کہتے رہتے ہیں کہ وہ شوبز میں کام بھی جاری رکھیں مگر شادی کرلیں۔ فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو شادی کر لوں گی۔ انسان کو سوچ سمجھ کر شادی ایک بار ہی کرنا چاہیے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

4 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

7 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

22 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

31 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

33 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago