کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت 11افرادزخمی ہو گئے . نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا .
دھماکہ مستونگ قومی شاہراہ پر جوتو کے مقام پر ہوا ، نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے دھماکے میں11افراد زخمی ہو ئے جن میں 5 کالج طلبا بھی شامل ہیں . ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا . بتایا گیا ہے کہ حافظ حمداللہ منگوچر جلسے میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ مستونگ میں سڑک کنارے دھماکہ ہو گیا . سینیٹر غفور حیدری نے دھماکے کے بعد جلسہ ملتوی کر دیا . دھماک
ے کی زد میں وہاں سے گزرنے والی طلبا سے بھری ایک کالج وین بھی آ ئی جس میں موجود 5 طلبا زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے طلبا کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .
. .