مہنگائی کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں، کیپٹن (ر) صفدر


لاہور(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ضلع کچہری لاہور میں پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کیپٹن ر صفدر نے دونوں مقدمات میں بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے
بعدازاں کیپٹن ر صفدر نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018 کا الیکشن چوری کیا، آج ڈالر اور مہنگائی کا ذمہ دار جنرل ر قمر جاوید باجوہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا جرم یہ تھا اس نے ایکسٹینشن دینے سے انکار کیا تھا، یہ ایکسٹینشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

Recent Posts

مری میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی

مری (قدرت روزنامہ)نکر قطبال کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس سے…

2 mins ago

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

3 hours ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

3 hours ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

3 hours ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

3 hours ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

3 hours ago