اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اگلے دوہ ماہ کے لیے شرح سود کو 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نمائندہ ایکسریس کے مطابق دشوار مالی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں ملی ہیں، ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے اسی طرح آج اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے منعقد کیے گئے اجلاس میں سب سے زیادہ مہنگائی پر غور کیا گیا جو اس وقت عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
مانیٹری پالیسی نے عوام کو یہ اچھی خبر دی ہے کہ آنے والے ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، ماہ اکتوبر سے مہنگائی میں کمی کے واضح اثرات سامنے آنا شروع ہوں گے، ڈالر، چینی اور اجناس کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کیے گئے کریک ڈاؤن سے معیشت پر مثبت اثر پڑا ہے، وہ مہنگائی جو مئی میں 38 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی وہ اگست تک کم ہوکر 27.4 فیصد تک آچکی ہے اس لیے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود کو بڑھانے کے بجائے 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس کے مطابق کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کم ہوگی اور مالی سال 2024-25 کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان آجائے گی، کمیٹی نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے، کمیٹی مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کرے گی جسے حکومتی فیصلوں سے سپورٹ مل رہی ہے۔

Recent Posts

زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈانے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ردعمل دیتے…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کاپھول نگرکا دورہ، آر ایچ سی کا افتتاح، ٹیکنیکل کالج اور 400ارب کےکسان پیکیج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر ری ویمپنگ…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا، جے یو آئی ترجمان کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل…

6 hours ago

پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے 23 مئی کو لاہور میں…

6 hours ago

وزیرخزانہ کا فاٹا اور پاٹا کو مزید ٹیکس چھوٹ نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان کا کہنا ہے کہ فاٹا اور پاٹا…

6 hours ago