‘انڈین ٹیم نے گیم فکس کردیا ہے’ شعیب اختر کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ پر ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھارت اور سری لنکا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘انڈین ٹیم نے گیم فکس کردیا ہے’ اور جان بوجھ کر میچ ہارنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں ڈونیتھ ویلالجے نے 40 رنز کے عوض بھارت کے ٹاپ آرڈر کی 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں 43 رنز بھی بنائے! سری لنکا میچ جتنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے، مجھے بھارت اور دیگر ممالک سے فون کالز آ رہے ہیں کہ بھارت پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کیلئے جان بوجھ کر ہار رہا ہے۔
سابق کرکٹر نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا تھا کہ بھارت کیوں سری لنکا کے خلاف ہارنا چاہے گا، حالانکہ وہ ایونٹ میں اپنی فائنل کھیلنے کی نشست کو پکا کرلیں گے۔راولپنڈی ایکسپریس نے بابر الیون کو بھارت کے خلاف میچ میں فائٹ بیک نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی فٹنس پر بھی سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا 20 سالہ ڈونیتھ ویلالجے لڑتا ہوا دیکھائی دیا لیکن پاکستانی کھلاڑی ایسا کرتے نظر نہیں آئے، تینوں بالرز مسلسل 25-30 ون ڈے کھیلے؟ پھر ہم توقع کرتے ہیں کہ 10، 10 اوورز کرائیں اور زخمی بھی نہ ہوں۔ میں پاکستان سے لڑائی واپس چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کا اہم معرکہ آج کولمبو میں ہوگا، جس میں قومی ٹیم کو لازمی فتح درکار ہے، اگر میچ بارش کی نذر ہوا یا سری لنکا جیتا تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا اور قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

Recent Posts

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

15 mins ago

کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے, فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی کی تذلیل کی…

32 mins ago

عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے…

41 mins ago

اب تک کتنے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےبتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار…

43 mins ago

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے…

45 mins ago

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی وفاق سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے…

49 mins ago