وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی سنڈیمن ہسپتال میں حافظ حمد اللہ کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سول سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ جمعرات کی شام سول سنڈیمن اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مستونگ کے قریب بم دھماکے میں زخمی ہونے والے جمیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ سے عیادت و مزاج پرسی کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمی افراد کو بہتر علاج معالجے کی غرض سے خصوصی طیارے  کے ذریعے کراچی بھیجوانے کے احکامات جاری کئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے حافظ حمد اللہ کے علاج معالجے سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی ، جمیت علماء اسلام کے رہنماء سابق صوبائی وزیر مولانا عبد الواسع وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری لعل جان جعفر ، سیکرٹری صحت اسفندیار کاکڑ ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی و دیگر بھی موجود تھے 

. .

متعلقہ خبریں