تربت (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے جے یا آئی کے رہنما حافظ حمداللہ اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا . انھوں نے جمعیت علما ئے اسلام کی قیادت سے اپنی دلی ھمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخموں کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور کھاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی زمہ داری ہے .
. .