ایسا ملک جہاں لوگ دوائیاں کم اور سونف کا پانی زیادہ پیتے ہیں وجہ جان کر آپ بھی اسے اپنی عادت کا معمول بنا لیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔ دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلانے سے پیٹ میں نہ درد ہوتا ہے نہ گیس بنتی ہے۔آج کل چھوٹے بچوں کی نظر بھی کمزور ہو رہی ہے اس کیلئے تھوڑی سے سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیں وہ چلتے پھرتے کھا لیں گے۔ اس سے نظر کی کمزوری بھی دور ہو جائے گی اور معدے کو بھی طاقت ملے گی۔ صبح چائے کا چمچ بھرسونف کھانے سے

بینائی تیز ہوتی ہے۔کے فوڈ کے مطابق پرانے نزلہ کیلئے عموماََ خواتین رات کو سوتے وقت ایک بڑا چمچ سونف اور گیارہ بادام کھلاتی ہیںا س سے نزلہ دور ہوتا ہے اور دماغ میں تری آتی ہے۔ اس کے فوراََ بعد چائے ، دودھ یا پانی نہیں پینا چاہئے۔کچھ لوگوں کا ہاضمہ خراب رہتا ہے اور اسہال کی تکلیف سے نڈھال ہوتے ہیں۔ جہاں کچھ کھایا، پیٹ میں درد ہو گیا۔ انہیں چاہئے کہ سونف میں تھوڑی سی چینی ملا لیں اور صبح شام ایک چھوٹا چمچ کھائیں اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اگر بیل گری مل جائے تو وہ بھی برابر وزن کر کے ملالیں جلدی فائدہ ہو گا۔جرمنی میں چھوٹے بچوں کو اکثر دوائی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں سونف کا پانی پلایا جاتا ہے ، سونف بازار میں عام دستیاب ہیں، سونف کا پانی ابل کر پلانے سے بچے کئی تکلیفوں سے نجات پا لیتے ہیں۔

Recent Posts

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

4 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

9 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

18 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

29 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

35 mins ago

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

41 mins ago