ایران نے کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی سم کارڈ جاری کرنے پر غورشروع کردیا

تہران (قدرت روزنامہ)سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور دیگر غیرملکی فٹبالرز کو ایران آنے پر مخصوص ِسم کارڈ دیے جانے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ خصوصی سِم کارڈ ایران آنے والے غیرملکی فٹبالرز کو بغیر کسی پابندی کے انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت دے گی، سعودی فٹبال کلب النصر اگلے ہفتے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی فٹبال کلب کے ساتھ اے ایف سی چیمنئنز لیگ کا میچ کھیلنے آئے گا،ایرانی فٹبال کلب کے صدر رضا درویش نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں بدنام کرنا چاہتے ہیں جو فٹبالرز سے کہتے ہیں کہ ایران نہ جائیں کیونکہ وہاں ان کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب اس معاملے پر کچھ ایرانی شہریوں کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو ایسی خدمات پیش کرنا اپنے لوگوں کی توہین اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہوگا کیونکہ مقامی شہری مکمل انٹرنیٹ پر رسائی حاصل نہیں کر سکتے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پابندیاں عائد ہیں یہاں ہزاروں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

3 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

4 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

9 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

13 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

13 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

19 mins ago