نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں 7سابق وزرائے اعظم شامل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے سات سابق وزرائے اعظم شامل ہیں . فائدہ اٹھانے والوں میں نوازشریف، چودھری شجاعت حسین، شاہد خاقان عباسی،یوسف رضا گیلانی، پرویزاشرف، شوکت عزیز اور شہباز شریف شامل ہیں .

آصف زرداری، حامد ناصرچٹھہ، سیف اللہ ابڑو،، سلیمان شہباز نے بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھایا .
چودھری پرویزالہٰی، عثمان بزدار،حمزہ شہباز،اسلم رئیسانی، قدوس بزنجو، پرویزخٹک بھی نیب ترامیم سے مستفید ہوئے . نصرت شہباز، محمودخان، قائم علی شاہ، مراد علی شاہ، منظوروٹو، حیدر ہوتی، لشکری رئیسانی نے بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھایا، شوکت ترین، مالک بلوچ اورثنااللہ زہری بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے .
خواجہ آصف، شوکت اللہ، سعد رفیق،سبطین خان، شہرام ترکئی، خسروبختیار،اسحاق ڈار، ہاشم جواں بخت، نصراللہ دریشک، حناربانی کھر بھی نیب ترامیم سے فائدہ لینے والوں میں شامل تھے . سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جعلی اکاؤنٹس، پارک لین، چودھری شوگرمل، ہیلی کاپٹر، چینی اسیکنڈل اور کئی بڑے میگا کرپشن کیسز کھل گئے ہیں .
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد450سابق ارکان پارلیمنٹ، حاضرسروس،ریٹائرڈ افسران دوبارہ نیب راڈار پر آئیں گے،کچھ پرائیویٹ کاروباری حضرات بھی نیب کے ریڈار پرآئیں گے .
2019سے ایک ہزار 809ریفرنسز،تحقیقات،شکایات اور انکوائریاں چل رہی تھیں، ریفرنسز، تحقیقات اور انکوائریوں میں قومی خزانے کو مبینہ طورپر 700 ارب روپے کا نقصان تھا .
تقریباً 460 ریفرنسز، 270 تحقیقات، 456 انکوائریاں اور623 شکایات کی تحقیقات کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں