اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے اثاثوں کی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا، امریکا میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے۔نجکاری کمیشن نے روز ویلٹ ہوٹل کی نیلامی سے متعلق فنانشل ایڈوائز کے تقرر کے لیے دلچسپی رکھنے والی فرموں سے 9 اکتوبر تک پیشکش طلب کرلیں۔
نگراں حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی نجکاری کمیشن نے پی آئی اے اثاثوں کی نجکاری کا عمل شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے روز ویلٹ ہوٹل کی نیلامی سے متعلق فنانشل ایڈوائز کے تقرر کے لیے پیشکش طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی فنانشل ایڈوائزری کے لیے دلچسپی رکھنے والی فرمز 9 اکتوبر تک ایک ہزار ڈالر فیس کے ہمراہ درخواستیں جمع کرائیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ روز ویلٹ کے لیے فنانشل ایڈوائزر کے طور درخواستیں دینے کے لیے تکنیکی دستاویز نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…