ان میں سے گلیکسی زی فولڈ 3 سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر نصب ہوگا . تاہم کمپنی کی جانب سے گیکسی ایس 22 سیریز کو فراموش نہیں کیا گیا جس کے فونز جنوری یا فروری 2022 میں متعارف کرائے جائیں گے . اب ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گلیکسی ایس 22 سیریز میں 200 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا جو اولمپیاس سے سرٹیفائیڈ ہوگا، جبکہ ساتھ میں 4 مزید کیمرے بھی ہوں گے . آسان الفاظ میں اس فون میں بیک پر 5 کیمرے ہوں گے . اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایس 22 میں 108 میگا پکسل کیمرا ہوگا تاہم دونوں میں کونسی رپورٹ درست ہے، اس کا فیصلہ آنے والے وقت میں ہوگا . کیمرا اپ گریڈ سے ہٹ کر ایس 22 سیریز میں اسنیپ ڈراگون 895 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ کچھ مارکیٹوں کے لیے ایکسینوس 2200 پراسیسر دیا جائے گا . مزید براں چپ کے لیے اے ایم ڈی، آر ڈی این اے 2 جی پی یو ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی . مختلف رپورٹس کے مطابق ایس 22 میں 6.06 انچ کا ڈسپلے ہوگا جبکہ گللیکسی ایس 22 پلس میں 6.5 سے 6.6 انچ جبکہ ایس 22 الٹرا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے ہوگا . اسی طرح الٹرا ماڈل کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کے لیے ایل ٹی پی او ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی . موجودہ گلیکسی ایس 21 الٹرا میں انفٹنی او اسکرین ایچ ڈی آر 10 پلس سرٹیفائیڈ اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے، تاہم ایس 22 سیریز میں کم ریفریش ریٹ کو استعمال کیے جانے کا امکان ہے تاکہ توانائی کا استعمال کم کیا جاسکے . . .
(قدرت روزنامہ)سام سنگ کی فلیگ شپ ایس سیریز کا کوئی ایک فون اس کمپنی کی پہلی ڈیوائس ہوگی جس میں 200 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا .
سام سنگ کی جانب سے اگست میں نئے فولڈ ایبل فونز گلیکسی زی فولڈ 3 اور گلیکسی زی فلپ 3 پیش کیے جائیں گے .
متعلقہ خبریں