پاکستانی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پر یو اے ای کا اظہار تشویش، این سی او سی کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اظہار تشویش پر این سی او سی نے وفاقی وزارت صحت اور سی اے اے کو ناقص ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کے خلاف نوٹس لینے کا حکم دے دیا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان مسائل کی وجہ سے یو اے ای کے لیے پروازوں کی بحالی کی کوششوں پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس اگست کے مہینے میں پاکستان سے 75 ہزار مسافر یو اے ای گئے ، ان سب کے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جو منفی تھا لیکن متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 684 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ، جس پر یو اے ای کی سی اے اے نے پاکستانی ایئر پورٹس پر ٹیسٹ کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اظہار تشویش پر اہم قدم اٹھایا گیا ہے اور اس ضمن میں وفاقی وزارت صحت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا ، جس میں این سی او سی نے وفاقی وزارت صحت اور سی اے اے کو ناقص ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کے خلاف نوٹس لینے کا حکم دیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ، غیر معیاری ٹیسٹ رپورٹس سے بیرون ملک پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ، جب کہ ان مسائل کی وجہ سے یو اے ای کے لیے پروازوں کی بحالی کی کوششوں پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایئر پورٹس پر لیبارٹریوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

8 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

8 hours ago