کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دھماکے میں زخمی ہونے والے پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ کو کراچی منتقل کر دیا گیا .
حافظ حمد اللہ کو وزیراعلی بلوچستان کے خصوصی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا، مولانا واسع اور حافظ حمد اللہ کے خاندان کے افراد بھی ان کے ساتھ کراچی گئے ہیں .
حافظ حمد اللہ کا کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے .
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے . مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہےکہ دھماکے کے وقت گاڑی میں4 افراد تھے جو محفوظ رہے، مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے .
. .