کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دھماکے میں زخمی ہونے والے پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔
حافظ حمد اللہ کو وزیراعلی بلوچستان کے خصوصی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا، مولانا واسع اور حافظ حمد اللہ کے خاندان کے افراد بھی ان کے ساتھ کراچی گئے ہیں۔حافظ حمد اللہ کا کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے۔مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہےکہ دھماکے کے وقت گاڑی میں4 افراد تھے جو محفوظ رہے، مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…