ایمسٹر ڈیم(قدرت روزنامہ) نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے دوران بدنظمی کے باعث تنقید پر استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران پیداہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہوگئیں، نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کے خلاف تحریک پیش کی تھی جس میں افغانستان میں انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری وزیر خارجہ پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث افغان مہاجرین کا انخلا
مکمل نہیں ہوسکا۔پارلیمنٹ کی جانب سے تحریک سامنے آنے پر وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان حکومت کو اس بحران کا ذمہ دار سمجھتا ہے، میں نے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کیں تاہم پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد میں بحثیت وزیر نتائج کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں اور مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…