ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چیٹنگ ، پختونخوا حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی


خیبر پختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس اور دیگر تکنیکی آلات کے استعمال کے واقعات کی چھان بین اور روک تھام کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم قائم کر دی۔
ٹیم ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ کی سربراہی میں کام کرے گی، دیگر ارکان میں سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و پولیس، خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور انٹیلی جنس بیورو کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق ٹیم 7 روز کے اندراپنی رپورٹ حکومت کو جمع کرائے گی۔ ٹیم ضرورت پڑنے پر مزید ارکان کو بھی شامل کرسکے گی۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جدید ترین مواصلاتی آلات کے استعمال کی کوشش کے پیچھے منصوبہ سازوں اور مجرموں، کسی بھی سرکاری ملازم کی ملی بھگت، منظم گروہ یا کسی بھی محرک کی نشاندہی کریگی تاکہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ٹیم مستقبل میں ایسی کوششوں سے بچنے کے لیے تجاویز بھی پیش کرے گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago