سوات (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پردوستی کے بعد ایک اورغیر ملکی خاتون پاکستان پہنچ گئیں، سویڈن کی 44 سالہ خاتون 23 سالہ احمد شاہ کی محبت میں سوات پہنچی ہیں ، یانتاسات تنیارات نامی خاتون نے چارباغ کے احمد شاہ سے نکاح کرلیا .
جیو نیوز کے مطابق سویڈش خاتون یانتاسات تنیارات نے باقاعدہ طورپر اسلام بھی قبول کرلیا .
احمد شاہ اور سویڈن خاتون کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی . دستاویزات کے مطابق سویڈش خاتون 3 مہینے کے وزٹ ویزے پر پاکستانی آئی ہیں .
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی خواتین کی آمد اور ان کی شادیاں کرنے کی خبریں سامنے آئیں تھیں . جولائی میں 4 غیرملکی خواتین نے پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر نوجوانوں سے شادیاں کی تھیں .
. .