نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے، مریم نواز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں ۔ نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی۔
خیبر پختونخوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع۔ معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو گڈ بائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے ۔ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، الحمدللہ ۔ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی انہیں سزا ملی۔2016ء میں عوام سے ترقی ، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی ۔نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو اور عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں۔ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والانوازشریف واپس آرہا ہے۔نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 5 سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی۔ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی۔ نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی۔
لیگی رہنما نےکہا کہ نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ۔نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا۔نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی گیس پیٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے۔
مریم نواز نے کہا کہ وعدہ ہے کہ خیبرپختون خوا کی محرومیوں کو دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے۔دہشت گردی کے علاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے۔دریں اثنا مریم نواز کی زیر صدارت نواز شریف کی وطن واپسی اوراستقبال کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق تیاریوں پر غور کیا گیا ۔ شرکا نے اس موقع پر کہا کہ ہر تنظیم بڑھ چڑھ کر نواز شریف کا استقبال کرے گی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جب ہٹایا گیا، پاکستان اور عوام کو غربت اور معاشی تکلیف ملی۔
اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر سمیت پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف کرسکتا ہے۔نوازشریف کو اقتدار سے ہٹانے پر بھارت کو 5 اگست2019ء کرنے کی جرات ہوئی۔ پاکستان کے قومی اور خارجہ مفادات کے تحفظ کے لیے وزیراعظم نوازشریف ضروری ہے۔سارے ڈاکٹرائن فیل ہوگئے، صرف نوازشریف ڈاکٹرائن ہی کامیاب ہوا ہے۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ معمار پاکستان صرف نوازشریف ہی ہے۔

Recent Posts

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

7 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

9 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

17 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

19 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

23 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

27 mins ago