شرمیلا فاروقی نے نیٹ فلکس سیریز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے نیٹ فلکس سیریز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔معروف سیاستدان شرمیلا فاروقی نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم، یوٹیوب کی ایک پوڈ کاسٹ پر انٹرویو دیا ہے۔اس انٹرویو کے دوران شرمیلا فاروقی نے اپنے سیاسی کیریئر، جیل میں گزارے دن اور تعلیم سے متعلق بات کی ہے۔
شرمیلا فاروقی کا بتانا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے، اس ڈگری کے لیے اُن کے والد نے اُن کیحوصلہ افزائی کی تھی، انہوں نے والد کے اصرار پر پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے۔شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں بدلاؤ اور سدھار کے لیے ہمیں اپنے بیٹوں کی تربیت پر توجہ دینی ہوگی، جب بیٹا ماں کی عزت کرے تو بہن اور دوسری خواتین کی بھی عزت کرے گا۔
شرمیلا کا پوڈ کاسٹ کے دوران بتانا تھا کہ انہوں نے سیاست میں آنے سے قبل ہی اپنی والدہ کے ساتھ 6 ماہ کی جیل کاٹ لی تھی، آج کل کے سیاست دان ایک ہفتہ جیل میں نہیں گزار سکتے، جیل سے باہر آتے ہیں بدل جاتے ہیں اور پارٹی چھوڑ دیتے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جیل کبھی بھی سکون والی نہیں ہوتی، قید، قید ہوتی ہے، جیل میں کاٹے گئے دن بہت مشکل تھے۔
بجلی کے بل سے متعلق پوچھے گئے وال کے جواب میں شرمیلا کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم ہونے کے باوجود اُن کا 90 ہزار روپے بل آیا ہے، اُن کے لیے بھی بل ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔شرمیلا فاروقی نے اس دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے عبداللّٰہ کادوانی کے ڈرامہ سیریل ’پانچواں موسم‘ میں اداکاری بھی کر رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ شاید اُس زمانے میں ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ بن رہا ہوتا۔شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری، تھیٹر، میوزک اور گلوکاری کی بہت شوقین ہیں، انہوں نے کہا کہ اب وقت نہیں ہے، اپنا گھر، فیملی اور سیاسی پارٹی کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میں نیٹ فلکس کی سیریز میں کام کر سکتی۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

4 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

16 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

28 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

40 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

48 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

57 mins ago