خزانے سے پیسے لینے کا رویہ ایسے جیسے مالِ مفت دلِ بے رحم، مصطفیٰ نواز کھوکھر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ تیل قیمتوں میں اضافہ متوسط طبقے کی کمر میں خنجر گھونپنے جیسا ہے . ملک میں گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عوام کب تک حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے .


مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ آمدن سے زیادہ خرچہ آپ کریں اور قیمت عوام اَدا کریں،کیوں؟ خزانے میں پیسہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اکٹھا ہوتا ہے .


انہوں نے کہا کہ خزانے سے پیسے لینے کا رویہ ایسے جیسے مالِ مفت دلِ بے رحم، کچھ خدا کا خوف کریں . ان کا کہنا ہے کہ اپنی نااہلی سے عام آدمی سے زندگی گزارنے کا حق تو مت چھینیں .
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 17روپے 34 پیسے مزید مہنگا کر دیا ہے . جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں