مشہور اداکارہ کے رشتے دار لیبیا میں سیلاب کے بعد سے لاپتا

بغداد (قدرت روزنامہ)لیبیا میں آنے والے سمندری طوفان اور سیلاب کے باعث اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اب بھی لاپتا ہیں جن میں شامی اور فلسطینی مہاجرین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شام کی مشہور اداکارہ مہا المصری کا ایک بھانجا، اس کی بیوی اور بچے سیلاب کے بعد سے لاپتا ہیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ سیلاب اور سمندری طوفان کی وجہ سے ان کا بھانجا، اس کی بیوی اور 4 بچے لاپتا ہوگئے ہیں۔

مہا المصری نے اپنے رشتے داروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپیل کی کہ جو ان کے عزیزوں کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں وہ ان کی تلاش میں مدد کریں۔انہوں نے اپنے رشتے داروں کے مقام کے بارے میں بھی بتایا جہاں طوفان سے قبل وہ موجود تھے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ لیبیا کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مشکل کی ان گھڑیوں میں انہیں طاقت اور امن عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اے اللّٰہ لیبیا کے لوگوں کی حفاظت فرما، ہم ان کی زندگی، صحت اور خوشیاں تیرے سپرد کرتے ہیں، یا اللّٰہ ان کی کمزوری پر رحم فرما، ان کی پریشانیوں کو دور فرما، ان کی پریشانیوں کو آسان فرما اور ان کے مرنے والوں پر رحمت نازل فرما‘۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں خوفناک سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 300 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتا ہیں۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

6 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

6 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

6 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

7 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

7 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

7 hours ago