واٹس ایپ کا 150 سے زائد ممالک میں چینلز فیچرمتعارف کرنے کا فیصلہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے .

تفصیلات کے مطابق چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں .

قومی موقر نامے کے مطابق یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے الگ ہوگا، میسجنگ ایپ نے جون کے ابتداء میں سب سے پہلے یہ فیچر سنگا پور اور کولمبیا میں متعارف کرایا تھا .

میٹا کے سر براہ مارک زکر برگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا ہے .


انہوں نے کہا ہے کہ ہم عالمی سطح پر واٹس ایپ چینلز متعارف کرانے جا رہے ہیں اور ہزاروں نئے چینلز شامل کیے جائیں گے جن کو صارفین واٹس ایپ میں فالو کر سکیں گے .

ان کا کہنا تھا کہ صارفین یہ چینلز نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے، اس فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کر سکتی ہیں .

چینل ہسٹری ہمیشہ کیلئے خود بخود ختم ہونے سے پہلے صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں