حکومت کے دوران تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے، اسحاق ڈار کا بلاول کے بیان پر ردعمل

لندن (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کے دوران تمام فیصلے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیے .

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ بلاول میرے لیے بیٹےکی طرح ہے، اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، ہم نے 17 ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلے کیے .

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہیں، مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013 والا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے گی . انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں، پارلیمنٹ 62 ون ایف کا قانون پاس کر چکی، جس کی منظوری صدر دے چکے ہیں، 62 ون ایف کے قانون کے تحت نا اہلیت کا دورانیہ 5 سال ہے، نواز شریف، جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مسفید ہوئے ہیں، دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے . اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی فیصلے کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف کا پاکستان آمد پر فقیدالمثال استقبال ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں