کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن وچیئرمین سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل، پرانی لوکل بسوں کی تبدیلی، رکشوں کو کمپیوٹرائزیشن اور بس ٹرمینلز کی ہزار گنجی منتقلی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تمام پرانی لوکل بسوں کو چھوٹی منی بسوں /کوسٹرز میں تبدیل کیا جائے گا اس کے علاوہ تمام رکشوں کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرکے خصوصی اسٹیکرز جاری کئے جائیں گے جبکہ تمام پرانے رکشوں کو جلد از جلد تبدیل کرکے مخصوص کلرز میں دو شفٹوں میں چلانے پر غور کیا جائے گا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کے شہر میں موجود تمام غیر قانونی بس ٹرمینلز کو ہزارگنجی منتقل کیا جائے گا جبکہ جبل نور اڈہ اور ائرپورٹ روڈ پرقائم تمام غیر قانونی ٹرانسپورٹ آفس/ ٹرمینلز کے خلاف کاروائی کر کے سیل کر دیا جائے اس سلسلے میں انھیں صرف پک اینڈ ڈراپ کی اجازت ہوگی شہر میں ہیوی ٹریفک رات 11 بجے کے بعد داخل ہوسکتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ہدایت کی کہ ٹریفک سگنلز کی مرمت اور دیگر ضروری آلات کے لیے بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں تاکہ بروقت ضرورت ٹریفک کے مسائل حل کئے جاسکیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اس سلسلے میں لوکل بسوں کی تبدیلی، رکشوں کی کمپیوٹرائزیشن اور غیر قانونی ٹرمینلز کی منتقلی ناگریز ہیں انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ پرانے رکشوں کو جلد از جلد ریپلیس کرکے دو شفٹوں میں چلانے پر غور کیا جائے اس کے علاوہ شہر میں موجود غیر قانونی ٹرمینلز کے خلاف بھی جلداز جلد کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ شہر میں رش اور ٹریفک جام کے مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی ٹریفک کو جدید تقاضوں کے مطابق کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…