ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 95 فی لیٹر روپے اضافہ ہوا


پشاور(قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 95 فی لیٹر روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ نگراں حکومت نے ایک ماہ کے دوران 41 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ملکی تاریخ میں پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح 331 اور ڈیزل 329 فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب سنگل فیگر کے بجائے ڈبل فیگر میں بڑھنے لگی ہیں۔ پہلی بار پیٹرول 26 اور ڈیزل 17 روپے بڑھا ہے۔
شہباز شریف کے 11 اپریل 2022 کو وزیراعظم بننے کے وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 144.15 روپے تھی جو پی ڈی ایم کے دور حکومت تک بڑھ کر 272.95 روپے ہوگئی۔ اس طرح ڈیزل کی قیمت 118 روپے سے بڑھ کر 273 ہوگئی۔ شہباز شریف کے دور حکومت میں ڈیزل کی قیمت میں 154 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 127 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
نگراں حکومت کے آنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے۔ نگراں حکومت کے ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت 58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 56 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ نگراں حکومت کے آتے ہی اگلے روز 16 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17.5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا۔ پیٹرول 272.95 سے بڑھ کر 29.45 پر پہنچ گیا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 273.40 روپے سے بڑھ کر 293.40 روپے ہوگئی۔
حکومت کے 15 روز بعد یکم ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 14.91 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18.44 روپے اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول کی قیمت 290.45 سے بڑھ 305.36 اور ڈیزل کی قیمت 293.40 سے بڑھ کر 311.84 روپے ہوگئی۔
ایک مہینے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں اس بار 26.2 اور ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 331.38 اور ڈیزل 329.18 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

20 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

29 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

53 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

1 hour ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago