سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تبدیلی کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اورجوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں ہو گئیں . جسٹس اعجازالاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے، جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں، آئین کے مطابق چیف جسٹس اور2 سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں .


دوسری جانب جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے، جسٹس سردارطارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں .
آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس اور چار سینئر ججز رکن ہوتے ہیں، کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج ، وزیرقانون اوراٹارنی جنرل شامل ہوتے ہیں . پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں