این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی 1600اسامیاں بلوچستان کیلئے خصوصی پیکیج

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے مکمل کئے گئے اور جاری مختلف منصوبوں میں نقائص کا جائزہ لینے کے لئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی اور کمیٹی نے قومی ربط سازی کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے لئے 25سالہ ویژن کے تحت ماسٹر پلان تشکیل دینے کی بھی سفارش کردی جبکہ کمیٹی کو وزارت مواصلات اور آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کلیم امام نے آ گاہ کیا کہ این ایچ اے کی اصلاحات اور اس کے سسٹم کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، این ایچ اے کے نظام کو سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ کررہے ہیں جس کو سہ ماہی بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا، کمپیوٹرائزڈ سسٹم تجاوزات والے علاقوں کی نشاندہی کرے گا، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس میں غیر مسلموں کے لئے بھرتیوں کے حوالے سے مختص کئے گئے5فیصد کو ٹہ پر مکمل طورپر عملدر آ مد کیا جا رہا ہے، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس جلد 1600 آسامیوں کا اعلان کرے گی جس میں سابقہ فاٹا کا کوٹہ تین فیصد جبکہ بلوچستان کا کوٹہ 7فیصد مختص کیا جائے گا، بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے . جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس کمیٹی چیئر مین سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کی صدارت میں ہوا .

اجلاس کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف مکمل کئے گئے اور جاری منصوبوں میں خامیوں کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی . . .

متعلقہ خبریں