وزیراعلیٰ پنجاب 6 صوبائی وزراء کے ہمراہ سرکاری دورے پر چین روانہ


لاہور (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 6 صوبائی وزراء کے وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی لاہور ایئر پورٹ سے چین کیلئے روانہ ہوئے .

اس موقع پر چین کے قائم مقام قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا چین کا دورہ باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہوگا .
محسن نقوی اپنے دورہ چین کے دوران بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے . وہ زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے بھی چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے .
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ بھی چین روانہ ہوئے ہیں .
دورہ چین کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دورۂ چین سے پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع ملے گا . چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے . پوری کوشش ہے کہ اس دورے کے فوری نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں .

. .

متعلقہ خبریں