کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم کی خبریں میڈیا میں لیک ہونے پر ثناء میر بھی بول اُٹھیں


لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آنے پر بھڑک اٹھیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا کہ ڈریسنگ روم کی خبریں جو میڈیا تک پہنچاتا ہے اسکو شرم آنی چاہیے، اس سے زیادہ کوئی چیز ٹیم کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔
انہوں نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے خبر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ورلڈکپ سے یہ پاکستان کیلئے بڑا نقصان ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔
تاہم اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے نمائندے نے رابطہ کیا تو ٹیم کے ایک سینئیر کھلاڑی نے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی واحد توجہ کرکٹ پر ہے اور ہمیں ناقدین کی فکر نہیں ہے، میچ ہارنے سے ہمارے ناقدین کو اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے لیکن یہ محض منفی قیاس آرائیاں ہیں۔
دوسری جانب کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انجری کے باعث فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔

Recent Posts

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

6 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

23 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

7 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

7 hours ago