کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب ڈویژن میں 301 ڈومیسائل کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں جعلی ڈومیسائل سے متعلق درخواست گزار ساجد ترین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر ڈویژنل بینچ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ جلد سے جلد ڈومیسائل کی تصدیق کا عمل مکمل کریں جس کی روشنی میں ژوب ڈویڑن کے مختلف اضلاع لورالائی، ڑوب، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل شیرانی اور دکی میں 1948 ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے تصدیق کا عمل شروع کیا گیا جس میں 590 کی تصدیق جبکہ 301 کی تصدیق نہ ہو سکی اس کے علاوہ 1188 ڈومیسائل جن کا تصدیق کا عمل جاری ہے۔ لورالائی میں 83, قلعہ سیف اللہ میں 131, موسی خیل میں 80 ڈومیسائل کی تصدیق نہ ہوسکی اس بارے سینئر قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کا معاملہ انتہائی سنگین ہے بلوچستان میں پہلے سے بے روزگاری عروج پر ہے جب وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر چند آسامیاں خالی ہوتی ہے تو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی ہو کر بے روزگار نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عدالت کی جانب سے اس معاملے پر فیصلہ خوش آئند ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…