پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جڑواں شہروں میں اشیاء مہنگی ہوگئیں


اسلام آباد / راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروبا اضافہ ہوتے ہی اس کے اثرات روز مرہ کی استعمال کی اشیاء پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آلو 82 سے 106 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز 85 سے 110 روپے کلو، ٹماٹر 90 سے 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ لہسن 430 سے 580 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ادرک 1300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
شلجم 150 روپے فی کلو، اروی 158 روپے فی کلو، سبز مرچ 137 روپے اور شملہ مرچ 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ لیموں 205 روپے فی کلو، بینگن 93 روپے، کریلا 96 سے 128 روپے کلو اور توری 85 سے 130 روپے میں دستیاب ہے۔ ٹینڈا 157 اور کھیرا 130 روپے کلو، پالک کی گڈی 36 سے 40 روپے اور لوکی 108 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
پھل میں کیلا 160 روپے فی درجن اور آڑو 264 سے 310 روپے کلو مل رہا ہے۔ انگور 357 روپے کلو، سیب 220 سے 350 روپے اور گولڈن سیب 150 سے 200 روپے کلو میں مل رہا ہے۔زندہ مرغی 380 روپے فی کلو جبکہ فی کلو گوشت 580 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
اتوار و سہولت بازاروں میں ریٹ قدرے کم لیکن اشیاء کا معیار ٹھیک نہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے، حکومت کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

2 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

6 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

8 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

16 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

22 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

28 mins ago