پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں: رضا ربانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، عام آدمی اس مہنگائی سے شدید متاثر ہے اور دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ عام پاکستانی مہنگائی، بلز، بچوں کی فیس اور ملازمت میں غیر یقینی صورتِ حال سے دو چار ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ حکومت اشرافیہ پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو ریلیف دے، موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سبسڈی دے۔
اُنہوں نے کہا کہ اشرافیہ پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی فیول کی ضروریات، ریاست یا ملٹی نیشنل کمپنیاں پوری کر رہی ہیں۔رضا ربانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں حالیہ اضافے پر اندرونی فالٹ لائنز درست کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی نجکاری حل نہیں ہے، اس سے صورتِ حال مزید بگڑے گی، عام آدمی تو پہلے ہی غیر محفوظ ملازمت سے پریشان ہے۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

29 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

45 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago