امید ہے پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا،شہباز شریف

لندن (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے . اس موقع پر ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امید ہے عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا .

عدل، آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے،عوام عدل و انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں . امید ہے دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا .

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعا ہے نئے چیف جسٹس پاکستان اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں .

. .

متعلقہ خبریں