دستیاب وسائل میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش ہے،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے اتوار کو یہاں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے ملاقات کی اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں ادارے کے تیکنیکی منصوبوں اور بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں خوراک و غذائی ضروریات کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل میں کونسل کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے تمام صوبوں میں جدید تکنیک اپنا کر قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہ بلوچستان کے گرین بیلٹ میں مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد زراعت سے وابستہ ہے تاہم زیادہ محنت کے باوجود پیداواری اہداف حوصلہ افزا نہیں ہیں صوبے کے ایسے علاقوں میں زراعت سے وابستہ افراد کو جدید زرعی تیکنیک سے روشناس کرانے کے لئے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس سلسلے میں ادارے کو صوبائی حکومت کی مکمل معاونت و بھرپور تعاون حاصل رہے گا پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے دائرہ خدمات کو بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ اضلاع تک رسائی دی جائے گی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے یہاں اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر و ممتاز میڈیا گروپ کے انوسیٹی گریٹر ایڈیٹر و نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق پریس سیکرٹری صضیر احمد چوہدری نے بھی ملاقات کی اور بلوچستان کے سیاسی و سماجی امور اور عوام کی بہبود کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ دستیاب وقت میں بلوچستان کی بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں گے جن کے ثمرات عوام تک جلد ہی پہنچنا شروع ہو جائیں گے
. .